ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہندوستانی بحریہ فوج میں8 ستمبر کو کاروار میں بھرتی ریلی :اہل طلبا توجہ دیں

ہندوستانی بحریہ فوج میں8 ستمبر کو کاروار میں بھرتی ریلی :اہل طلبا توجہ دیں

Fri, 12 Aug 2016 20:49:02    S.O. News Service

کاروار:12/اگست(ایس او نیوز)بھارتی بحریہ فوج کاروار کی طرف سےکرناٹک کے  غیر شادی شدہ مرد وں کےلئے 8ستمبر کو بحریہ فوج میں بھرتی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس کے لئے  فوجی ترقی اور بازآبادکاری محکمہ کاروار کے فوجی ہال میں 17اگست سے 21اگست تک پیشگی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ متعلقہ تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے خواہش مند مرد طلبا کے لئے ضروری ہے کہ ان کی پیدائش 01-02-1996سے لے کر 31-01-2000کے درمیان ہوئی ہو۔ پی یو دوم یا مساوی امتحان میں کم سے کم حساب اور فزکس مضامین کے ساتھ کیمیا یا بایولوجی یا کمپیوٹر سائنس مضامین میں کامیاب ہونا لازمی ہے۔

خواہش مند طلبا 8 ستمبرصبح 6 بجے اصل سرٹی فیکٹ کے ساتھ ایک تصدیق کردہ نقل ، حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو لےکر بحریہ فو ج(آئی ۔این۔ ایس ۔کدمبا) کے مین گیٹ ارگاکاروار پر حاضررہیں۔ مندرجہ بالا اہلیت والے طلبا کے لئے لازمی ہے کہ وہ تحریر ی اور جسمانی امتحان میں بھی شریک ہوں۔ زائد جانکاری کے لئے www.nausena-bharti-nic-in  سے یا -226538  08382  پر رابطہ کرنے فوجی فلاحی اور بازآبادکاری کے نائب کمشنر نے اپیل کی ہے۔

 


Share: